28 اپریل 2025 - 15:34
مآخذ: ارنا
آذربائیجان کے صدر کی جانب سے صدر ایران کا سرکاری استقبال

آذری صدر الہام علی اف نے زاگلولبا صدارتی محل میں صدر ایران کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر ایران مسعود پزشکیان اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے زاگلولبا صدارتی محل میں صدر ایران  مسعود پیزکیان کا سرکاری طور پر خیرمقدم کیا۔

استقبالی تقریب میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

اس دورے میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور صدر کے سیاسی مشیر مہدی صنعی بھی صدر ایران کے ہمراہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha